28 مئی، 2019 6:03 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83331440
0 Persons
 ایران اور قطر کے تجارتی تعلقات بحال

تہران، 28 مئی، ارنا-  ایران اور قطر کا مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی رکاوٹیں دور ہونے سے ایران اور قطر کے تجارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

"عدنان موسی پور" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ قطر کیخلاف بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایران اور قطر کے حکام نے باہمی تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں سے ایران اور قطر کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل ساری رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔


 موسی پور نے مزید کہا کہ سوائے آئرن اور تابنے کے ایران سے تیل اور گیس کی ساری مصنوعات سمیت پیٹروکیمیکل مصنوعات بھی قطر میں برآمد کی جاتی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں سوائے ملبوسات اور اشیائے خورد و نوش کے تمام شعبوں کی برآمدات کے حوالے سے ایران اور قطر کے درمیان رکاوٹیں حائل ہوئی تھیں جو اب وہ دور ہوگئی ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تجارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =