بھارت کا ایران سے تیل خریداری دوبارہ شروع کرنے پر غور

نئی دہلی، 28 مئی، ارنا – بھارت میں نئی حکومت کے آنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری کے ازسرنو آغاز کئے جانے پر غور کیا جائے گا.

بھارت کے سرکاری ذرائع کے مطابق، دہلی، تہران سے جلد مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہوئے روپوں میں لین دین کرنے پر منصوبہ بندی کی جائے گی.
بھارتی اخبار پرنٹ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت ایران کے ساتھ تیل کی خریداری کو دوبارہ شروع کرنے پر سوچ بچار کرنا چاہتی ہے.
ان کے مطابق، امریکی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی ایرانی تیل کی خریداری محدود ہوگی.
دیگر ذرائع کے مطابق، بھارت ایرانی بینک پاسارگاد کے ذریعے جس نے گزشتہ مہینوں ممبئی میں اپنی شاخ کھولی تھی، تیل پر تجارت کرنے کا خواہاں ہے.
ذرائع نے مزید کہا کہ ایران سے مذاکرات بھارت کی پہلی ترجیح ہے، یہ مذاکرات جاری تھے مگر حالیہ بھارتی الیکشن پر انھیں روکا گیا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =