28 مئی، 2019 12:50 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83330763
0 Persons
جاپانی وزیراعظم کے آئندہ دورہ ایران پر کام شروع

بیجنگ، 28 مئی، ارنا - جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق، حکومت نے وزیراعظم «شنزو ابے» کے آئندہ دورہ ایران کو حتمی شکل دینے پر کام شروع کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ دورہ جون میں ہوگا.

«این ایچ کے» ٹیلی ویژن کے مطابق، جاپانی وزیراعظم کا دورہ ایران جون کے وسط میں متوقع ہے جہاں وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے.
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شنزو ابے نے ٹوکیو میں امریکی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں.
ٹرمپ نے جاپانی رہنما کی پیشکش سے اتفاق کرتے ہوئے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ شنزو ابے جلد ایران کا دورہ کریں گے.
یاد رہے کہ امریکی صدر جاپان کے چار روزہ دورے پر ہفتہ کے روز ٹوکیو پہنچ گئے.
شنزو ابے کے ممکنہ دورہ ایران اسلامی انقلاب کے بعد کسی جاپانی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =