ایرانی جنوب مشرقی علاقے میں ایک ٹن سے زائد منشیات پکڑ لی گئیں

زاہدان، 28 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی شہر ایرانشہر میں ایک ٹن اور 139 کلوگرام زائد منشیات پکڑلیں.

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ان کے مطابق، پولیس فورسز کے آپریشن کے دوران ایک اسمگلر کی گرفتاری کے علاوہ ایک ٹن اور 69.355 کلوگرام گرام افیون، 55.100 کلوگرام ہیروئن، 10 کلوگرام کینابیس، 5.400 کلوگرام مورفین برآمد کر لی گئیں ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =