28 مئی، 2019 9:12 AM
Journalist ID: 1837
News Code: 83330043
0 Persons
ظریف کا ایران سے متعلق امریکی صدر کے دعوے پر ردعمل

تہران، 28 مئی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ جاپان کے موقع پر ایران سے متعلق کئے جانے والے دعوے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے.

محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے کئی برسوں سے جوہری ہتھیاروں کے عدم استعمال پر فتویٰ جاری کردیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ایران ہرگز ان ہتھیاروں کے پیچھے نہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ B ٹیم کی معاشی دہشتگردی نے ایرانی قوم کو نشانہ بنایا ہے جبکہ خطے کو کشیدگی سے دوچار کردیا ہے.
ظریف نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹرمپ کی باتوں سے نہیں بلکہ اس کے اقدامات سے پتا چلے گا کہ کیا اس کا یہی مقصد ہے یا نہیں.
یاد رہے کہ ٹرمپ نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران بات چیت چاہتا ہے لہذا اگر وہ مذاکرات چاہتے ہیں تو ہم بھی تیار ہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =