خطی ممالک سے بات چیت ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز قرار

تہران، 27 مئی، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علاقائی ممالک کے ساتھ بات چیت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے.

"سید عباس عراقچی" نے دورہ کویت کے موقع پر مزید کہا ہے کہ ایران ایک علاقائی حکمت عملی کے تحت یہاں کے ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کی توسیع کے لئے آمادہ ہے.
انہوں نے نائب کویتی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ "شیخ صباح خالد الحمد آل صباح" کے ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ خطی ممالک سے بات چیت ہمار خارجہ پالیسی کا محور ہے.
عراقچی کا کہنا تھا کہ خطہ خلیج فارس میں سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اس خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے اصولی پالیسی اپنائی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں پر مشتمل امریکی پالیسی سے پورے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہے لہذا علاقائی ممالک کو چاہئے کہ ان خطرات سے باخبر رہیں.
سید عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران نے علاقائی تبدیلیوں سے متعلق ذمہ دارانہ مؤقف اپنایا ہے اور اسی حوالے سے ہم ایک علاقائی طریقہ کار کے تحت یہاں کی ریاستوں کے ساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں.
اس ملاقات میں اعلی کویتی رہنما نے علاقائی مسائل سے متعلق تہران اور کویت کے درمیان مشاورت کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا.
*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =