خلیج فارس خصوصی اقتصادی زون کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ

بندرعباس، 27 مئی، ارنا- خلیج فارس خصوصی اقتصادی زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال میں اس خطے کی برآمدات کا حجم 5 لاکھ 897 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے جس میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

"خلج طہرانی" نے مزید کہا کہ خلیج فارس اقتصادی زون سے برآمد ہونے والی مصنوعات اسٹیل، زنک اور ایلومینیم مصنوعات پر مشتمل ہیں۔



انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں دھات کی مصنوعات کی پیداواری اور برآمدات میں خلیج فارس خصوصی اقتصادی زون کا کردار انتہائی اہم ہے۔



انہوں نے خلیج فارس خصوصی اقتصادی زون کی صلاحیتں اور بنیادی ڈھانچے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ ایران کا ایک اہم اسٹرٹیجک اقتصادی علاقہ ہے۔



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@




آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =