قازقستان میں ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم کی دوسری پوزیشن

تہران، 27 مئی، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے قازقستان میں منعقدہ عالمی کشتی مقابلوں میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق، عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں کا 25 اور 26 مئی کو 13 ممالک کے 181 کھیلاڑیوں کی شرکت سے قازقستان کے شہر آلماتی میں انعقاد کیا گیا۔



 ہونے والے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے مجموعی طورپر ایک طلائی، ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کیساتھ اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔



ایرانی پہلوان "علیرضا نجاتی" نے 60 کلوگرام کی کیٹیگری میں جارحانہ انداز میں اپنی ساری حریفوں کو ہرا دے کر ایک طلائی کا تمغہ جیت لیا۔



اس کے علاوہ ایرانی کھیلاڑی "رامین طاہری" نے 87 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔



 ایرانی پہلوانوں "محمد جواد رضایی"، "پژمان پشتام" اور "شہاب قورہ جیلی" نے بھی بالترتیب 67، 77 اور 130 کلوگرام کی کیٹیگری میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے۔



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =