ایران، خیلجی ممالک کیساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے: عراقچی

تہران، 27 مئی، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ایران، خلیج فارس کے ہر ایک ملک سے باہمی احترام اور مفادات بر مبنی متوازن اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

"سید عباس عراقچی" نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان ہر کسی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرد دیا۔



واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز اپنے علاقائی دورے کے پہلے مرحلے میں عمان پہنچ گئے جہاں انہوں نے عمانی وزیر خارجہ "یوسف بن علوی" کیساتھ ملاقات کی۔



ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی تبدیلیوں کا جائزہ لے لیا۔



یاد رہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدکی کو ختم کرنے کیلئے ثالثی پر تیار ہے۔



انہوں نے 20 مئی کو بھی ایران کا دورہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات کی تھی۔



یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ دورہ عمان کے بعد کویت اور قطر کے ممالک کا دورہ کریں گے۔



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@




آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =