ظریف کی عراق میں عدم جارحیت کے علاقائی معاہدے کی تجویز

تہران، 26 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی حکام کیساتھ اپنی حالیہ تعمیری ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عراق میں عدم جارحیت کے علاقائی معاہدے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" جو عراق کے دورے پر ہیں، نے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے عراق کے وزیر اعظم، صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ کیساتھ اپنی تعمیری ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عراق کے دورے پر عدم جارحیت کےعلاقائی معاہدے کی تجویز دی ہے۔



واضح رہے کہ ایرانی ویر خارجہ ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں عراق پہنچ گئے جہاں انہوں نے عراق کے وزیر اعظم "عادل عبدالمہدی" اور صدر مملکت" برہم صالح کیساتھ" الگ الگ ملاقاتیں کیں۔



ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔



یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا تیسرا دورہ عراق اس وقت ہوا جب خطے میں امریکی جارحانہ اقدامات میں اضافہ ہوگیا ہے اور دوسری طرف واشنگٹن اور بعض عرب ممالک نے عراق میں بدامنی پھیلانے کے حوالے سے ناجائز خدشات کا اظہار کرتے ہوئے  فضا کو زہر آلودکرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں.



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =