26 مئی، 2019 6:29 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83329102
0 Persons
عراقچی کی عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران، 26 مئی، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے عمان کے وزیر خارجہ "یوسف بن علوی" کیساتھ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل  کے بارے میں بات چیت کی۔



 اس ملاقات میں ایران اورعمان کے بعض اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔



اس موقع پر نائب ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں قیام امن و سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقے میں امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی جارحانہ پالیسیوں کے حوالے سے وارننگ دی۔



انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی طرح مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیجی ممالک کیساتھ باہمی احترام اور مفادات پر مبنی توازان اور تعمیری تعلقات قائم کرنے پر تیار ہے۔



عراقچی نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے اور پابندیوں کا اختتام سمیت تمام علاقائی ممالک، تجارتی لین دین کے مفادات سے مستفید ہونے کے ذریعے خطے میں امن و استحکام قائم ہوگا۔



انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کا نفاذ ایک ناکام حربہ ہے جس کو امریکہ نے بارہا استعمال تھا۔



اس موقع پر عمان کے وزیر خارجہ نے بھی خطے کی حساس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کو صبر و تحمل کے مظاہرہ کی دعوت دی اور دونوں فرقیقن سے اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔



واضح رہے کہ سید عباس عراقچی نے اتوار کے روز اپنے علاقائی دورے کا آغاز عمان سے کیا ہے وہ دورہ عمان کے اختتام کے بعد کویت اور قطر کے ملکوں کا دورہ کریں گے۔



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =