سیاحتی صنعت کا فروغ، پاک ایران تعلقات کی توسیع کا باعث ہوگا: پاکستانی سفیر

مشہد، 26 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے سیاحتی صعنت کے فروغ کو پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی توسیع کیلئے اہم قرار دے دیا۔

یہ بات "رفعت مسعود" نے ایران کے شمال مشرق میں واقع شہر نیشابور کے ایک روزہ دورے کے موقع پر وہاں کے تاریخی اور ثقافتی مقامات سمیت فیروزی پتھر تراشنے کے دکانوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اکثر شہری زیارت کیلئے ایران کا سفر کرتے ہیں لیکن سیاحت کو صرف زیارت تک منحصر نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے دوسرے شعبوں بشمول تجارتی، تفریح و غیرہ میں بھی فروغ دینا ہوگا جس کیلئے نیشابور جیسے شہروں کے سیاحتی دلچسبیوں اور صلاحیتوں کو تعارف کرنا ناگزیر ہے۔


پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ایران کے ہر ایک شہروں کو ایک منفرد شاخصانہ ہے جسے تعارف کرنا چاہیے اور اس حوالے سے ایرانی شہر نیشابور کے فیروزی ایک عالمی برانڈ ہے.


رفعت مسعود نے نیشابور کے دورہ پر نامور ایرانی شاعروں خیام اور عطار کے مزار وں سمیت شاہ عباسی کاروانسائی اور نیشابور کے بازار کا دورہ بھی کیا۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =