ایران، خلیج فارس کے ممالک کیساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے: ظریف

بغداد، 26 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران خلیج فارس ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں پرامن مذاکرات اور کشیدگی کی کمی کیلئے تمام تجاویز کا خیر مقدم کرے گا.

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ' محمد جواد ظریف نے آج بروز اتوار بغداد میں عراقی ہم منصب کےساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران اس سے پہلے عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے خلیج فارس کے تمام ممالک کو مختلف تجاویز پیش کی ہے جو ابھی بھی یہ تجویز میز پر ہے.

ظریف نے کہا کہ ہم ایرانی قوم کے خلاف فوجی یا اقتصادی جنگ کے لیے کسی بھی کوشس کیساتھ مقابلہ کریں گے.

انہوں نے کہا کہ جوہری مسئلے پر ایران کے حالیہ اقدامات کا مطلب جوہری معاہدے سے ایران کی علیحدگی نہیں بلکہ یہ اس بین الاقوامی معاہدے کے فریم ورک کے اندر اپنے حقوق کے دفاع کرنے کا ہے.

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے جہاں نائب عراقی وزیر خارجہ "نزار خیراللہ" نے ان کا استقبال کیا۔

9410٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =