ایران میں جرمن کمپنیوں کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے

تہران، 26 مئی، ارنا- ایران مخالف امریکی پابندیوں اور دباؤ کے باجود، جرمنی کی دسیوں کمپنیوں نے ایران میں اپنی تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

جرمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جرمنی کی کمپنیوں نے ایران میں اپنی تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھ دیا ہے۔


 واضح رہے کہ امریکہ نے حالیہ مہینوں میں ایران کیساتھ غیر ملکی کمپنیوں کے تجارتی لین دین کو منقطع کرنے کیلئے ایران کیخلاف پابندیوں میں اضافہ کردیا ہے حالانکہ ایران میں جرمنی کمپنیوں کی موجودگی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ان کمپنیوں کو امریکہ کے ایسے رویوں سے کوئی پروا نہیں ہے۔


جرمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ برائے بین الاقوامی امور نے  DPA نیوز ایجنسی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کی نازک معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں نے سب سے زیادہ ایران اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان تجارتی دین دین پر برے اثرت مرتب کیے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیساتھ تعاون کرنے والی جرمن کمپنیوں میں سے اب 60 کمپنیوں نے ایران کیساتھ اپنی تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =