26 مئی، 2019 3:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83328869
0 Persons
ایران یورپ تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی

تہران، 26 مئی، ارنا-  ایران کے برآمدات گارنٹی فنڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور یورپ عنقریب تجارتی شعبوں میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے۔

"افروز بہرامی" نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مزید کہا کہ ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی شعبوں میں فروغ کے حوالے سے عنقریب ایران کے برآمدات گارنٹی فنڈ اور بعض یورپی ممالک کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون کی یادداشت، آئندہ ہفتوں میں ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام اینسٹکس کے فعال ہونے کے ذریعے ایران اور یورپ کے درمیان اینسٹکس کے فریم ورک کے اندر تجارتی لین دین کیلئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔


بہرامی نے مزید کہا کہ ایرانی اور یورپی کمپنیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ، مالیاتی امور، انشورنس اور فنی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون، ایران اور یورپ کے درمیان تعاون کی یادداشت کے موضوعات ہیں۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =