ایران کیساتھ تعلقات کی مضبوطی، خطے کے استحکام کا باعث ہے: عراقی صدر

بغداد، 26 مئی، ارنا – عراقی صدر نے کہا ہے کہ ایران اور اسلامی ممالک کیساتھ باہمی تعلقات کی مضبوطی، خطے کے استحکام کی توسیع کا باعث ہو گی.

یہ بات 'برہم صالح' نے آج بروز ہفتہ بغداد میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس ملاقات میں فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال ، باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل کے پر امن حل پر زور دیا.
عراق کے صدارتی آفیس کے بیان کے مطابق، اس ملاقات کے اہم موضوعات میں سے ایک، خطے میں کشیدگی اور تنازعات کے روکنے کی ضرورت، قیام امن کے لیے تعمیری مذاکرات اور پابندیوں کے نقصانات سے خطے کا تحفظ کرنا تھا.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران عراق کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے.
ظریف نے تہران کے دورے کے لیے ایرانی صدر کے سرکاری دعوت نامہ کو انہیں پیش کردیا.
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے جہاں نائب عراقی وزیر خارجہ "نزار خیراللہ" نے ان کا استقبال کیا۔
محمد جواد ظریف نے اس سے پہلے عراقی وزیر اعظم "عادل عبدالمہدی' کیساتھ ملاقات کی ہے اور برہم صالح کے بعد"پارلیمنٹ کے اسپیکر"محمد الحلبوسی" کیساتھ ملاقات کریں گے۔
9410٭٭ 9393*


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =