عالمی کشتی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی اعلی کارکردگی

تہران، 26 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے اٹلی کے شہر ساساری میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 مختلف تمغے جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا ہفتہ کے روز اٹلی کے شہر ساساری میں انعقاد کیا گیا۔


ہونے والے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔


 ایرانی کھیلاڑیوں "احمد بذری"، علیرضا کریمی" اور "حام طالبی زرین کمر" بالترتیب 86، 92  اور 96 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی ساری حریفوں کو جارحانہ انداز میں ہرا دے کر تین طلائی کے تمغے جیت لیے۔


 اس کے علاوہ ایرانی پہلوان "عباس فروتن" نے 97 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔


ایرانی کھیلاڑیوں "نادرجاج آقا نیا"، "یونس امامی" اور "ارشک محبی" نے بھی بالترتیب 57، 70 اور 92 کلوگرام کی کیٹگیری میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =