باہمی اعتماد اور یکجہتی، ایران کیخلاف امریکی معاشی جنگ کو جیتنے کا باعث ہوگا: روحانی

تہران، 26 مئی، ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ باہمی اعتماد اور آپس میں یکجہتی، ایران کیخلاف امریکی معاشی جنگ کو جیتنے کی سب سے اہم ضروریات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے ہفتہ کے روز ملک کے صحافیوں اور میڈیا والوں کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


صدر روحانی نے ملک کی مشکل صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کو فخر ہے کہ رواں سال میں مشکل حالات کے پیش نظر ملک میں بنیادی سامان کی فراہمی دوسرے سالوں کے مقابلے میں بہتر ہے اور اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہم عوام کی زندگی کی صورتحال کو مزید مشکل نہ بنانے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ وہ بے شک عوام کے درد اور مشکلوں سے واقف ہیں اور ایرانی حکومت کی ساری کوشش بھی یہ ہے کہ عوام کی زندگی کی صورتحال اس سے زیادہ مشکل نہ ہوجائے۔.


انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، ایرانی عوام کو ان کے سامنے جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتا ہے اور ہم اس سال بھی مشکلات اور دباؤ کے باوجود ملک کو اچھی طرح چلائیں گے۔


ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق کسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کو مذمت کرنے کی اجازت نہیں دی اور اب دنیا کے سارے ممالک امریکہ کی مذمت کرتے ہیں۔


ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور دنیا کے دیگر ممالک ایران اور امریکہ کے مقابلے میں امریکہ کو قصور وار قرار دیں لہذا ہیں ہمیں عوام کے دلوں میں امید کی جوت جگائے رکھنے اور ان  کی مثبت نگاہ کو مضبوط کرنے کی ضروت ہے۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =