25 مئی، 2019 10:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83327619
0 Persons
عراقچی خطے کے تین ممالک کا دورہ کریں گے

تہران، 25 مئی، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" ،26 مئی کو علاقے کے تین ممالک بشمول عمان، کویت اور قطر کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ، عمان، کویت اور قطر کے حکام کیساتھ  بین الاقوامی مسائل بالخصوص خلیج فارس میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔



 واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" جو عراق کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے بھی ہفتہ کے روز عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔



ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔



 ایرانی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے جہاں نائب عراقی وزیر خارجہ "نزار خیراللہ" نے ان کا استقبال کیا۔



محمد جواد ظریف عراق کے دورے پر صدر مملکت برہم صالح اور پارلیمنٹ کے اسپیکر"محمد الحلبوسی" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@






آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =