25 مئی، 2019 10:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83327604
0 Persons
ظریف کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

بغداد، 25 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم "عادل عبدالمہدی" کیساتھ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" جو عراق کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے ہفتہ کے روز عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔


ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔


 واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے جہاں نائب عراقی وزیر خارجہ "نزار خیراللہ" نے ان کا استقبال کیا۔


محمد جواد ظریف عراق کے دورے پر صدر مملکت برہم صالح اور پارلیمنٹ کے اسپیکر"محمد الحلبوسی" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =