25 مئی، 2019 8:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83327567
0 Persons
 ایران اور جاپان کے تعلقات دوستانہ اور دیرینہ ہیں

بیجنگ، 25 مئی، ارنا- جاپانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ جاپان کے ایران کیساتھ تعلقات دوستانہ اور دیرینہ ہیں اور یہ تعلقات جاپان کیلئے انتہائی اہم ہے۔

یہ بات "یوشیہیدا سوگا" نے این ایچ کی نیوز چینل کے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔



انہوں نے مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کی بدولت خطے میں قیام امن و استحکام کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔



انہوں نے جاپانی وزیر اعظم "شینزو آبے" کے ممکنہ دورہ ایران اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ جاپان کی حوالے سے وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سارے ذرائع ابلاغ کی خبروں کو تصدیق نہیں کیا جا سکتا ہے۔



انہوں نے "کیا جاپانی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے درمیان مذاکرات میں شیزو آبے کے دورہ ایران پر تبادلہ خیال ہوگا" کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے بات چیت ہوجائے یا نہ ہوجائے مذاکرات کے موضوعات پر منسلک ہے۔



واضح رہے کہ این ایچ کی نیوز جینل نے حالیہ دنوں میں دعوی کیا تھا کہ جاپانی وزیر اعظم کو ایران صدر کی باضابطہ دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورہ کرنے کا ارادہ ہے اور آبے کا دورہ ایران بھی ان کی امریکی صدر کیساتھ حالیہ ملاقات کے موضوعات میں سے ایک ہے۔



جاپانی حکومت کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ان ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کر سکے۔



انہوں نے کہا کہ جاپان کے ایران اور امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات ہیں اور مشرق وسطی میں قیام امن و استحکام میں ہر ممکن کوشش کرے گا۔



یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاپان حکومت نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باجود اس بین الاقوامی معاہدے کے تحفظ پر زور دیا ہے۔



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =