25 مئی، 2019 7:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83327498
0 Persons
  ایرانی وزیر خارجہ عراق پہنچ گئے

بغداد، 25 مئی، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز دو روزہ دورے پر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے جہاں نائب عراقی وزیر خارجہ "نزاز خیر اللہ" نے ان کا استقبال کیا۔


محمد جواد ظریف، عراق کے دورے پر اپنے عراقی ہم منصب سمیت صدر مملکت "برہم صالح"، وزیر اعظم "عادل المہدی" اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد الحبوسی" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =