آرمینیا میلے میں ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

تہران، 25 مئی، ارنا-  ایرانی فن کاروں کی بنائی گئی 4 شارٹ فلموں کو آرمینیا میں منعقدہ ہونے والے بین الاقوامی فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون ایرانی ہدایتکار "روناک جعفری" کی بنائی گئی شارٹ فلم "The Stuntman"، خاتون ایرانی فلم ساز "شہر وکیلی" کی بنائی گئی شارٹ فلم "The stain"، ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم "cut" اور ایرانی فلسماز "علیار راستی" کی نبائی گئی شارٹ فلم "Dar Bin" کو  آرمینیا میں منعقد ہونے والے 17 ویں بین الاقوامی فلم میلے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔


 یہ میلہ 5 سے 11 جون تک آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں منعقد کیا جائے گا۔


9467**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =