علاقائی کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے: کویت

تہران، 25 مئی، ارنا – نائب کویتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم خطے کی اس بگرتی ہوئی صورتحال میں سلامتی، امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.

'خالد الجار اللہ' نے آج بروز ہفتہ مزید کہا کہ کویت یقین رکھتا ہے کہ خطی ممالک کی منطق اور عقلیت کیساتھ ممالک کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہوگا.

انہوں نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ تنازعات پر ردعمل میں کہا کہ دونوں فریقین نے اعلان کردیا کہ وہ جنگ کے پیچھے نہیں ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکام کئی بار اس بات پر زور دیا ہے کہ دباؤ، پابندیاں اور دھمکیوں کے سائے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا امکان نہیں ہے تو اگر امریکہ اپنے موجودہ رویے اور دہمکیوں سے باز آئے ایران امریکہ کیساتھ مذاکرات کرے گا.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =