25 مئی 2019 - 13:36
Journalist: 941088
News Code 83326868
0 Persons
ایران میں پہلی شب قدر، ملک بھر میں سوگ کی فضا
تصویر کا آرکائیو ، ایران کی ایک مسجدوں میں سے ایک شب قدر کی تقریب

تہران، 25 مئی، ارنا – رمضان المبارک کی انسویں رات، پہلی شب قدر کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں میں عوام نے مقدس مقامات اور مسجدوں میں لیلۃ القدر کے مخصوص اعمال انجام دیا.

حضرت امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام کے سر مبارک پر ضرب لگنے کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں آل محمد (ص) کے پیروکار سراسر غم اور عزاداریوں میں شریک ہوئے.
گزشتہ رات مشہد میں واقع امام رضا علیہ السلام کے مطہر روضے، قم میں واقع حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی بارگاہ اور تہران میں واقع حضرت عبدالعظیم (س) کے روضے پر عزاداری کے محفل میں حکومتی اور مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.
اس روح پرور محفل میں مولائے متقیان امام علی ابن ابی طالب (ع) کی عظمت اور اھلبیت علیھم السلام کی قربانیوں کی یاد میں مرثیہ اور نوحہ خوانی کی گئی.
ایرانی شہریوں نے مختلف شہروں میں ماہ مبارک رمضان کی 19ویں رات لیلۃ القدر کے مخصوص اعمال انجام دئے اور اہلبیت علیھم السلام کو اپنی مغفرت کا وسیلہ قرار دیا.
ماہ رمضان کی انیسویں، اکیسویں اور تیئسویں رات کو شب قدر کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے خاص اعمال ہیں۔
شب قدر میں پوری رات دعا و مناجات میں بسر کی جاتی ہے- شب قدر پورے سال کی سب سے عظیم اور با فضیلت شب ہے اور اس رات کا عمل ہزار مہینوں کے عمل سے بہتر ہے اور شب قدر میں ہی اللہ تعالی انسانوں کی تقدیر رقم کرتا ہے۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =