جاپانی وزیراعظم کا دورہ ایران مناسب وقت پر کیا جائے گا: ترجمان

تہران، 25 مئی، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر روحانی نے جاپانی وزیراعظم کو دورہ ایران کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے کہا ہے کہ یہ دورہ مناسب وقت پر کیا جائے گا.

یہ بات  'سید عباس موسوی' نے جون میں جاپانی وزیر اعظم 'شینزو آبے' کے ممکنہ دورہ ایران سے متعلق نشر ہونے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
ایران اور جاپان کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان اچھے مذاکرات اور تعلقات قائم ہیں.
انہوں نے بین الاقوامی اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلی حکام کی ملاقات اور ایرانی وزیرخارجہ کے جاپان کے حالیہ دورے کو دونوں ممالک کے حکام کے درمیان تعلقات کیلئے مثالی ماڈل قرار دیا.
تفصیلات کے مطابق، جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی نے جمعہ کے روز اعلان کردیا کہ جاپانی وزیر اعظم، ایرانی مقامات کیساتھ ملاقات کیلئے جون مہینے میں ایران آنا چاہتے ہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =