خطے میں تناؤ میں کمی لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں: عمران خان

اسلام آباد، 25 مئی، ارنا - وزیراعظم پاکستان نے خطہ خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے.

یہ بات «عمران خان» نے گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران «محمد جواد ظریف» کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اپنے دوستانہ تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ جگ ھرگز کسی مشکل کا حل نہیں، بلکہ تناو سے خطہ مزید بحران کا شکار ہوگا اور نہ ہی یہ کسی فریق کے فائدے میں ہوگا لہذا ہم تمام فریقین کو صبر و تحمل کی دعوت دیتے ہوئے مسائل کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہیں.
عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر اٹھائے جانے والے فیصلوں سے متعلق عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان فیصلوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانا ہے.
اس ملاقات میں فریقین نے پاک ایران سرحدی امور، سیکورٹی، زائرین، نئے سرحدی پوانٹس کی تعمیر، سرحدی مارکیٹ کی توسیع اور باہمی تجارت کو بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =