ظریف کی پمپیو کیساته ٹیلی فونک رابطے کی امکان کی تردید

تہران، ۲۵ مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساته ٹیلی فونک رابطے کی امکان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں ہمیں ان کے فون کال کا جواب دینا چاہئے؟

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے ہفتہ کے روز رائٹرز خبررساں ادارے کے ساته انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ۲۰۱۶ کو ایرانی علاقائی پانیوں میں دس امریکی کپتان کی آمد اور ان کی رہائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ابهی صورتحال میں ایسے بحران پیش آئے تو اس کے حل ممکن نہیں ہوگا.
ظریف نے کہا کہ پمپیو اسلامی جمہوریہ ایران کا احترام نہیں کر رہا ہے لہذا ہم اس کے فون کال کا جواب نہیں دیں گے.
رائٹرز کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے اعلان کردیا کہ ظریف اور پمپیو نے ایک دوسرے کے ساته ہرگز براہ راست گفتگو نہیں کی.
۲۷۴*۹۳۹۳**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =