چابہار پورٹ ایران، پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے کیلئے اہم ہے: ظریف

چابہار، ۲۳ مئی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ ایران، پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے.

محمد جواد ظریف آج دورہ پاکستان سے پہلے ایران کے جنوبی ساحلی علاقے چابہار پہنچے جہاں انہوں نے اس اہم بندرگاہ کے مختلف شعبوں کا قریب سے معائنہ کیا.
اس موقع پر ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ظریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چابہار پورٹ کی ترقی ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے کیونکہ یہ خطہ ہمارا لئے نہایت اہم ہے اور دفترخارجہ اس پر غیرمعمولی کام کرے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے علاقائی ترقی بشمول پاکستان اور افغاستان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے.
ظریف کا کہنا تها کہ دورہ پاکستان سے پہلے وہ چابہار آئے اور ایک اچها موقع تها جہاں اس اہم خطے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار کی ترقی سے خطے میں قیام امن و استحکام میں بهی مزید اضافہ ہوگا اور اس کے علاوہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میں بهی ٹرانسپورٹیشن سرگرمیوں کو بهی فروغ ملے گا.
ایرانی وزیر خارجہ دورہ چابہار مکمل کرنے کے بعد آج پاکستان روانہ ہوں گے.
*۲۷۴*۹۴۶۷
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =