24 مئی، 2019 5:33 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83325945
0 Persons
ایران کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت

تہران، 24 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی شہر کوئٹہ میں جمعہ کے روز بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے.

ترجمان دفترخارجہ «سید عباس موسوی» نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد پر دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.
انہوں نے اس واقعے پر پاکستانی قوم اور حکومت سے تعزیت اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا.
موسوی نے مزید کہا کہ ایران دہشتگردی کی روک تھام کے مقصد سے تمام علاقائی ممالک اور اقوام بالخصوص پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے.
یاد رہے کہ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے.
9467*274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =