ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، 24 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' جنہوں نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے، پاکستانی ہم منصب' شاہ محمود قریشی' کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تعلقات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر بات چیت کی۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کثیر الجہتی تعلقات سمیت تجارتی، اقتصادی اور توانائی شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع پر گفتگو کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ دوسرے پاکستانی اعلی حکام جیسے پاکستانی وزیر اعظم 'عمران خان' آرمی چیف' جنرل قمر جاوید، اسپیکر قومی اسمبلی 'اسد قیصر' کیساتھ ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ رات پاکستانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کیلئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے قیام کے بعد محمد جواد ظریف کا یہ تیسرا دورہ ہے.
*9467*9410
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =