24 مئی، 2019 5:18 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83325923
0 Persons
جاپانی وزیر اعظم ایران کے دورے کا جا‏ئزہ لیں گے

بیجنگ، 24 مئی، ارنا - جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز اعلان کردیا کہ جاپانی وزیر اعظم جون مہینے میں ایران کے دورے کا جا‏ئزہ لے رہے ہیں۔

اس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپانی وزیر اعظم کے دورہ ایران کا مقصد، خطی کشیدگیوں بشمول ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگیوں کو کم کرنا ہے۔اس رپورٹ میں آیا ہے کہ امریکی صدر کل بروز ہفتہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کیساتھ ملاقات کیلئے ٹوکیو میں جائیں گے۔

شینزو آبے پر امید ہے کہ ایران اور چاپان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کے باوجود عالمی جوہری معاہدے میں رہنے کے لئے ایران کی حوصلہ افزائی کر سکے۔

جاپانی وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے کو ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

*9467*9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

 


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =