ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد، 24 مئی، ارنا – ایرانی وزیر جارجہ اور پاکستان کے آرمی چیف نے آج راولپنڈی میں ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات خاص طور پر علاقائی تعلقات پر گفتگو کی۔

محمد جواد ظریف جنہوں نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے، آج بروز جمعہ جنرل 'قمر جاوید باجوہ' کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات کے اہم موضوعات میں سے ایک ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی اور سیکورٹی سمیت باہمی تعلقات کو مستحکم بنانا تھا۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل پاکستانی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کرکے اہم امور پر بات چیت کی۔
ظریف دوسرے پاکستانی اعلی حکام جیسے پاکستانی وزیر اعظم 'عمران خان' اسپیکر قومی اسمبلی 'اسد قیصر' اور پاکستانی چیئرمین سینٹ'صادق سنجرانی' کیساتھ ملاقات کریں گے۔
اس سے پہلے ظریف نے 9 مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے لیکن عمران خان کی حکومت کے قیام کے بعد محمد جواد ظریف کا یہ تیسرا دورہ ہے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ رات پاکستانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کیلئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
*9410*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =