24 مئی، 2019 5:07 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83325911
0 Persons
ٹرمپ کو نہ تاریخ کا پتہ ہے نہ ایرانی قوم کا: ظریف

اسلام آباد، 24 مئی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے ایران مخالف حالیہ امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ تو تاریخ کا پتہ ہے اور نہ ہی وہ ایرانی قوم کو جانتے ہیں.

یہ بات «محمد جواد ظریف» نے جمعہ کے روز دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی حالیہ باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی قوم کی نام نہاد حمایت کرنے کے ٹرمپ اور اس کے رفقائے کار کے دعوے جھوٹے ہیں.
ظریف نے بتایا کہ ٹرمپ نے کچھ دنوں پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا خاتمہ ہوجائے گا مگر ہم کہنا چاہتے ہیں کہ ایران ٹرمپ کے خاتمے کو ضرور دیکھے گا مگر وہ ایرانیوں کے خاتمے کو ہرگز نہیں دیکھ پائیں گے. ایرانی ہزاروں سالوں سے ہیں اور رہیں گے اور وہ ملک جس کو وجود میں آئے ہوئےکچھ عرصہ گزرا ہو وہ ایران کے خلاف کچھ کہہ نہیں سکتا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم سے متعلق امریکی صدر کے اقدامات دیکھاوے کے سوا کچھ نہیں اور وہ ایرانیوں کے خلاف اپنی نفرت کو نہیں چھپا سکتے.
محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ہمیشہ ایرانی قوم پر دہشتگردی کا الزام لگایا ہے جو خود اس پر زیب دیتا ہے. دہشتگردی سے متعلق ہمارے بیانات نعرہ بازی نہیں بلکہ ٹرمپ نے خود یہ واضح طور پر کہا ہے کہ اس نے ایرانی عوام پر معاشی جنگ مسلط کی ہے جس کا مطلب دہشتگردی ہی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو دہشتگرد ٹھیرانا ہے تو وہ ٹرمپ خود ہیں کیونکہ وہ ایرانیوں کے خلاف معاشی دہشتگردی کے مرتکب ہوئے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں انسداد دہشتگردی کے لئے عراقی اور شامی عوام کا ساتھ دیا اور ان ملکوں کے عوام نے بارہا ایرانی تعاون اور قربانیوں کو سراہا.
274*9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =