چابہار پورٹ ایران، پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے کیلئے اہم ہے: ظریف

چابہار، 23 مئی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ ایران، پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے.

محمد جواد ظریف آج دورہ پاکستان سے پہلے ایران کے جنوبی ساحلی علاقے چابہار پہنچے جہاں انہوں نے اس اہم بندرگاہ کے مختلف شعبوں کا قریب سے معائنہ کیا.
اس موقع پر ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ظریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چابہار پورٹ کی ترقی ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے کیونکہ یہ خطہ ہمارا لئے نہایت اہم ہے اور دفترخارجہ اس پر غیرمعمولی کام کرے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے علاقائی ترقی بشمول پاکستان اور افغاستان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے.
ظریف کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے پہلے وہ چابہار آئے اور ایک اچھا موقع تھا جہاں اس اہم خطے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار کی ترقی سے خطے میں قیام امن و استحکام میں بھی مزید اضافہ ہوگا اور اس کے علاوہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میں بھی ٹرانسپورٹیشن سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا.
ایرانی وزیر خارجہ دورہ چابہار مکمل کرنے کے بعد آج پاکستان روانہ ہوں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@