ایرانی مسلح افواج دشمنوں کی چال سے غافل نہیں: جنرل باقری

تہران، 23 مئی، ارنا - ایرانی سپہ سالار میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی مسلح افواج ایک لمحہ بھی دشمنوں بالخصوص امریکہ کی مہم جوئی اور چالوں سے غافل نہیں ہیں.

میجر جنرل محمد باقری ایران میں قومی یوم فتح اور ایثار اور خرمشہر کی آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج بہادرانہ انداز میں ریاست اور قوم کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری افواج امریکہ کی نفرت انگیز حکومت اور اس کے تذبذب کے شکار صدر کی سازشوں سے ہرگز غافل نہیں ہیں.
جنرل باقری نے کہا کہ 24 مئی یوم آزادی خرمشہر اسلامی انقلاب اور ایران کی عظیم قوم کے لئے ایک مثالی اور تاریخی دن ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کی ناقابل تسخیر طاقت کو جارحیت کرنے والوں کے خلاف استعمال کرتے رہیں گے اور اس مقصد کے لئے ایرانی قوم امریکہ جیسی فرعونی اور طاغوتی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام شعبوں میں ملکی کی ترقی کے لئے آگے بڑھے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@