ایران امریکہ تنازع خطے کیلئے خطرناک ہے: عمان

تہران، 23 مئی، ارنا - سلطنت عمان نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ تنازع اگر لڑائی میں بدل جائے تو یہ پورے خطے کے لئے خطرناک ثابت ہوگا.

عمانی وزیر خارجہ «یوسف بن علوی» نے بی بی سی عرب سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ تنازع کوئی نئی بات نہیں تاہم موجودہ امریکی پالیسی کا مقصد ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا ہے.
انہوں ںے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریقین کو موجودہ خطرناک حالات سے آگاہی ہے تاہم عالمی برادری اور اہم خطی ممالک انھیں مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.
یوسف بن علوی نے اپنے حالیہ دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ خطی صورتحال کے تناظر میں بہت اہم تھا.
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ اس بات سے واقف ہیں کہ ان کے درمیان تنازع کتنا خطرناک ہے اور ایسی صورتحال میں اگر ان میں سے کوئی بھی فریق اشتعال انگیزی کو بڑھائے تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آئے گا.
عمانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ثالثی پر کوئی بات نہیں تاہم دوطرفہ کاوشوں کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@