ایران سے توانائی درآمدات، امریکہ نے عراق کو پابندیوں سے استثنی دے دی

بغداد، 23 مئی، ارنا - امریکہ نے عراق کو ایران سے بجلی اور گیس درآمدات کرنے سے متعلق یکطرفہ پابندیوں سے استثنی دے دی.

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ناظم الامور نے گزشتہ روز ملکی اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کو پابندیوں سے استثنی ملنے کی تصدیق کردی.
«جوی ہڈ» کا کہنا تھا کہ عراق، ایران سے بجلی اور گیس فراہم کرنے کے حوالے سے ہماری پابندیوں سے مستثنی ہے تاہم امریکہ اس شعبے میں عراق کی خودانحصاری کی حمایت کرتا ہے.
یاد رہے کہ امریکی نائب سفیر کے بیانات ایسے وقت میں آرہے ہیں جب امریکہ حالیہ مہینوں سے بارہا عراق پر ایران سے توانائی حاصل نہ کرنے پر دباؤ ڈالتا رہا جبکہ عراقی حکام نے یہ بات واضح کردی ہے کہ کم سے کم آئندہ تین سال تک ایرانی توانائی سے خودانحصاری ممکن نہیں ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@