ایران میں منشیات کی اسمگلنک میں ملوث گروہ کی گرفتاری

تہران، 22 مئی، ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حساس اداروں نے پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی وزرات انٹیلی جنس کے مطابق، پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں حساس اداروں کی جانب سے آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے کچھ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے.
ایران، افغانستان کے ساتھ پڑوسی ہونے کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے.
2001میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے سے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@