ترکی میلے میں ایرانی کارٹونسٹوں کی اعلی کارکردگی

تہران، 22 مئی، ارنا- ایران کے کارٹونسٹوں نے ترکی کے شہر میلاس میں منعقدہ عالمی کارٹون فیسٹیول میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کی سب سے بہترین پوزیشنز کو اپنے نام کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر میلاس میں منعقدہ نویں بین الاقوامی کارٹون میلے میں ایرانی کارٹونسٹوں "سامان ترابی" اور "جواد تکجو" نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس کے علاوہ ایرانی کارٹونسٹ "آیت نادری"، "اسد بیناخواہی"، "محمد رافعی"، "محمود نظری" اور شہرام نا ظری"بھی اس ایونٹ کے دیگر منتخب افراد تھے۔
واضح رہے کہ ترکی کے نویں بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول میں 48 ممالک کے 453 کارٹونسٹ شریک تھے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@