روس نے ایران جوہری معاہدے پر سنجیدہ مذاکرات کا مطالبہ کردیا

ماسکو، 22 مئی، ارنا – روس نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے پر سنجیدہ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے.

نائب روسی وزیر خارجہ اور سنیئر جوہری مذاکرات کار «سرگئی ریابکوف» نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے فوری اجلاس کا مطالبہ کرتے ہیں.

اس سے پہلے روسی دفترخارجہ نے بھی اپنے ایک بیان جوہری معاہدے سے متعلق مشترکہ کمیشن کے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا.

بیان کے مطابق، مشترکہ کمیشن کا اجلاس ناگزیر ہے جس کی مدد سے رکن ممالک جوہری معاہدے کے تحفظ کے طریقوں پر تعاون کو فروغ دیں گے.

274**9393*

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@