کینیڈا کو ایران مخالف غیر قانونی اقدامات پر جوابدہ ہونا ہوگا: ایرانی ترجمان خارجہ

تہران، 22 مئی، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا کو ایران مخالف غیر قانونی اقدامات پر جوابدہ ہونا ہوگا.

یہ بات "سید عباس موسوی" نے کینیڈا کی وزارت خارجہ کے حالیہ ایران مخالف بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزمات اس ملک میں حقیقت کو نظر انداز کرنے کی علامت ہے.
موسوی نے کہا کہ کینیڈا کو ایران مخالف غیر قانونی اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیئے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ بدقسمتی سے ایسے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی تباہی کا باعث بن گئے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@