امریکی میلے میں ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

تہران، 21 مئی، ارنا- ایرانی فنکارون کی بنائی گئی فلموں "Nabat" اور "The Paternal House" کو امریکی ریاست لاس انجلس میں منعقد ہونے والے میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی خاتون ہدایتکار کی بنائی گئی فلم "Nabat" اور ایرانی فلم ساز "کیانوش عیاری" کی بنائی گئی فلم "The Paternal House" کو امریکہ میں منعقد ہونے والے فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
یہ فلم میلہ، 3 سے 7 جون تک امریکی ریاست لاس انجلس میں انعقاد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ فلم "Nabat" کو شمالی امریکہ اور کینیڈا کے میلوں سمیت لبنان کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@