عراق کا ایران اور امریکہ میں دو وفدوں کو بھیجنے کا اعلان

بغداد، 21 مئی، ارنا- عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے عنقریب دو الگ الگ وفدوں کو تہران اور واشنگٹن میں بھیجے گا۔

"عادل المہدی" نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ امریکی اور ایرانی حکام نےعراق کو اطلاع دی ہے کہ ان کو جنگ کرنے میں کوئی دلچسبی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق، خطے میں حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئےعنقریب دو الگ الگ وفدوں کو تہران اور واشنگٹن میں بھیجے گا۔
عراق کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آئندہ گھنٹوں میں کچھ وفد علاقے کے بعض ممالک بشمول ایران اور امریکہ میں بھیجا جائے گا تا کہ کشیدگی اور تنازعات کو ختم کرنے کیلئے فریقین کیساتھ مذاکرات کریں۔
عبدالہمدی نے کہا کہ اس بحران کو حل کرنے کیلئے علاقے کے اعلی سطحی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں اور اس مسئلے کے حل کے حوالے سے عراق کا موقف یورپی یونین کے موقف سے مماثلت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کو منتقل کرنے کے مرحلے میں ہیں اور ان دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔
عراق کے وزیر اعظم نے آنے والے دنوں میں اپنے دورہ کویت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دورے کے موقع پر کویت کیساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعے علاقے میں حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیں گے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@