افغانستان، ایران سے تیل مصنوعات کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھے گا

تہران، 21 مئی، ارنا- افغانستان کے آئل اور گیس ریگولیٹری آفس نے کہا ہے کہ ایران سے درآمد شدہ پٹرولیم لے جانے والے افغان ٹینکروں کی نقل و حرکت بدستور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے آئل اور گیس ریگولیٹری آفس نے افغانستان کی جانب سے ایرانی تیل مصنوعات کی برآمدات کی سطح کو صفر تک پہنچنے کی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان ملک صرف وہ آئل ٹینکروں کو افغانستان میں اندر آنے کا جواز دیتا ہے جو افغان حکومت کے معیاروں کےمطابق ہوں۔
واضح رہے کہ علاقے کے بعض ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران حکومت افغانستان کی جانب سے ایران سے تیل مصنوعات کی برآمدات کی سطح صفر تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین کی سطح مالیت کے لحاظ سے سالانہ 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@