ایرانی عوام، غداروں کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے: صدر روحانی

ارومیہ، 21 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ شاید ایرانی عوام کو دباؤ کا سامنا ہے لیکن وہ کبھی غداروں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کے دورے کے موقع پر سرحدی علاقوں میں پانی اور زمین کے وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہملک دشمن عناصر اس خام خیالی میں ہیں کہ وہ ایرانی قوم کی عزت اور سربلندی کو مٹا سکتے ہیں جبکہ ہمارا ملک مشکل حالات اور سخت پابندیوں کے دوران، دن بدن ترقی کرتا رہتا ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح دراصل ہمارا وائٹ ہاوس کا مضبوط جواب ہے اور ایران کے دوسرے صوبوں میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی ان لوگوں کا کھلا اور روشن جواب ہے جن کو اس خام خیالی کا شکار ہے کہ مزید دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم ان کے سامنے سر جھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم بدستور عزت اور سربلندی سے جیتی رہتی ہے اور وہ جو ایرانیوں کو دھمکی دیتے ہیں کوئی دو گھنٹے کے بعد اپنے ان اظہارت سے پچھتاتے ہیں ۔
صدر روحانی نے مزید کہا کہ وائٹ ہاوس حکام کہتے ہیں کہ ایرانی عوام امریکی حملے سے خوف زدہ ہوجائیں اور پھر دوگھنٹے بعد وہی لوگ امریکی محکمہ دفاع کے دباؤ کی وجہ سے کہتے ہیں کہ امریکہ کو ایران کیساتھ لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے یہ وہی ایرانی طاقت کا مظاہرہ ہے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@