
تہران، 21 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کا احترام نہ کرے تب تک ہم امریکی صدر"ڈونلڈ ٹرمپ" کی انتظامیہ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے خلیج فارس میں طیارے بردار بحری بیڑا " یو اس ایس ابرہم لنکن" اور بمبار طیارے تعینات کرنے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے علاقے میں ان تمام فوجی ساز و سازمان کو تعینات کرنا، خود حادثے کا باعث بنتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بہت بڑے احتیاط سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے ہیں اور اب ہم وعدہ نہ نبھانے والوں سے مذاکرات پر کوئی دلچسبی نہیں رکھتے ہیں۔
ظریف نے مزید کہا کہ ایرانی عوام ہرگز نہیں جھکیں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی دباؤ کے ذریعے مذاکرات کو نہیں مانے گا۔
انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایرانیوں کو دھمکی دینے کے ذریعے ان کو مذاکرات کرنے کیلئے مجبور نہیں کر سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے کا طریقہ دھمکی دینا نہیں بلکہ دوسروں کا احترام کرنا ہے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
-
جوہری معاہدے کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے: یورپی یونین
تہران، ارنا – یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے کا…
-
دشمن ایرانی معیشت کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ہیں: صدر روحانی
تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود دشمن ہماری معیشت پر نقصان نہیں پہنچ…
-
ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لئے امیدواروں کی تعداد 13000 سے تجاوز کرگئی
تہران، ارنا - ایران کے مرکزی الیکشن آفیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات…
-
ایرانی کتاب نمائش کا افغانستان میں آغاز
تہران، ارنا – ایرانی کتاب نمائش کا گزشتہ روز افغانستان کی ہرات یونیورسٹی میں آغاز ہوگیا.
-
ایران کی سرائیوو میں سفارتی خیراتی منڈی میں فعال موجودگی
بلغراد، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے سرائیوو میں بوسنیا اور ہرزیگوینا کی سفارتی خیراتی منڈی…
-
ایرانی کوچ دنیا کا بہترین تائیکوانڈو ٹرینر بن گیا
تہران، ارنا – آذربائیجان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کا ایرانی کوچ' رضا مہماندوست' 2019 میں دنیا…
-
امریکہ کے غصے کی اصل وجہ ایران کی سائنسی پیشرفت ہے: ایرانی پروفیسر
تہران، ارنا – امریکی جیل سے آزاد ہونے والے ایرانی سائنسدان 'مسعود سلیمانی' نے کہا ہے کہ امریکہ…
-
ایران میں 'دریاچہ قو' نامی تھیٹر کا انعقاد
تہران، 'دریاچہ قو' کا تھیٹر 'رضا صابری' کی ہدایت کاری میں 10 دن تک ایرانی دارالحکومت تہران…
-
عمان کیساتھ رقم کی منتقلی میں آسانی آئے گی: سربراہ ایرانی مرکزی بینک
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ عمان کیساتھ رقم کی منتقلی…
-
7 دسمبر 1953، ایران میں قومی یوم طلبا
تہران،7 دسمبر 1953 کو پہلوی حکومت کے ذریعے 3 ایرانی طلبا کی شہادت کی وجہ ایرانی کیلنڈر میں…