ایران اور عراق، داعش پر مشترکہ فلم بنائیں گے

تہران، 21 مئی، ارنا- عراق کے وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ ایران اور عراق، "داعش دہشتگرد گروہ کیخلاف جنگ" کے عنوان کے تحت ایک مشترکہ فلم بنائیں گے۔

یہ بات "عبدالامیر الحمدانی" نے عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر"غلامرضا اباذری" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران کی سینما صنعت میں مختلف بنائی گئی فلمیں جیسی "محمد(ص)" ، اور "Damascus Time" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلمیں عراق کے سینما گھروں میں نمائش کی گئی ہیں۔
عراقی وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ سینما صنعت کے میدان میں ایران اور عراق کے درمیان مشترکہ فلم بنانے کے حوالے سے بہت سارے خیالات موجد ہیں مثلا ہمیں اربعین اور عراقی کی رضاکار فورس الحشد الشعبی پر فلم بنانے کا ارداہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے بہت سارے نامور ہدایتکار اور فلسمازوں بشمول "محمد الراجی" کو ان جییسی مشترکہ فلم بنانے پر دلچسبی رکھتے ہیں۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@