ایران دنیا میں شہد پیدا کرنے والا سب سے بڑا تیسرا ملک ہے

تہران، 21 مئی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران سالانہ 90 ہزار ٹن شہد کی پیداواری کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑا تیسرا ملک ہے اور اس صنعت کی بڑھتی ہوئی ترقی کی وجہ سے وہ برآمد ہونے والی غیرتیل مصنوعات کی فہرست میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران میں شہد کی برآمدات کی شرح 230 ملین ڈالر ہے جس صنعت کی اعلی اقتصادی پوزیشن کی علامت ہے.
ایران کے وسیع علاقے مکھی کی صنعت اور شہد کی پیداواری کے لئے مناسب حالات رکھتے ہیں.
مکھی کی صنعت شہد کی پیداواری کے علاوہ دیگر مصنوعات کو تیار کر رہی ہے جو دواسازی اور کاسمیٹکس کی صنعت میں استعمال کی جاتی ہیں.
ایران میں شہد کی پیداواری کی صنعت کی اہمیت کی بناء پر، گزشتہ روز دوسری بار کے لئے مکھی کے عالمی دن منایا گیا جس میں تہران میں تعینات سلووینیا کی خاتون سفیر "کرستینا رادی" نے شرکت کی.
سلووینیا میں شہد کی پیداواری کی صنعت کی قدمت 150 سال سے زائد ہے جس ملک میں بڑی تعداد میں عوام مکھی کی صنعت پر سرگرم عمل ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@