تمام ملکی حکام امریکہ اور پابندیوں کیخلاف ایک پیج پر ہیں: ایرانی صدر

تہران، 21 مئی، ارنا – صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تمام ملکی حکام امریکہ اور اس کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں.

ڈاکٹر حسن روحانی نے جید علما اور مختلف دینی مدارس کے سربراہوں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج ہم سب امریکہ کے خلاف مزاحمتی عمل میں متفق ہیں اور اس حوالے سے ہماری صفوں میں کوئی اختلاف نہیں.
انہوں نے عالم اسلام اور قومی مفادات کے حصول میں علما کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ ظلم اور سامراجیت کے خلاف جد و جہد میں پیش پیش رہے ہیں.
صدر روحانی نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس کے مکین گزشتہ 40 سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازش کررہے ہیں اور آج بھی وہ ہم پر دباو اور جنگ مسلط کرنے کے لئے ایک ساتھ ملے ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران کی غیرتمند قوم کو اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے کہ وطن عزیز ایران ہرگز جنگ اور لڑائی میں پہل نہیں کرتا بلکہ دشمن نے ہمیشہ جنگ کے لئے آگے برھا ہے اور یہی اصل بات اور اہم ہے کہ ایران ہرگز کشیدگی کا آغاز کرنے والا نہیں ہے.
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکی اشتعال انگیزی کی وجہ سے ہم جوہری معاہدے سے نکل جاتے تو آج عوام کے سامنے حکومتی کاوشوں کا دفاع کرنا بہت دشورا ہوتا اور ایسی صورتحال میں امریکہ کے علاوہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھی ایران پر پابندیاں عائد کرتیں.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران تمام صورتحال سے اچھی طرح نمٹنے کے لئے تیار ہے. ہم معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے غیرمعمولی اقدامات کررہے ہیں. جس طرح 8 سالہ مسلط کردہ جنگ میں فتح حاصل کی آج بھی ایسی ہی فتح ایرانی نظام اور قوم کو نصیب ہوگی.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@